پاکستان ایک جنون

قائد اعظم نے مسلم لیگ جوائن کی اور آپ یہ بات بھانپ چکے تھے کہ برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے مسائل کا حل صرف اور صرف ایک الگ وطن کے حصول کے ساتھ ہی ممکن ہے, آپ کی دن رات کی کوششوں کی وجہ سے ہم نے 50 لاکھ مسلمانوں کی قربانی کے بعد الحمداللہ 27 رمضان المبارک جمعہ کے دن یہ ملک حاصل کیا,
.ہم نے ستر سال گزار دیئے
اسلامی جمہوریہ پاکستان جو اسلام کے نام پر بنا ہے ہمیشہ سے دنیا کی بڑی طاقتوں کی آنکھوں میں کھٹکتا رہا ہے اگر ہم جغرافیہ کی بات کریں تو پاکستان کے مشرق میں انڈیا ہے جو کہ کھلا دشمن ہے, مغرب میں افغانستان ہے جس سے بھی ہمارے تعلقات ماضی میں اچھے نہیں رہے, دنیا کی بڑی طاقتیں پاکستان کو مٹانے کے دم پر ہے, پھر بھی ہم نے اللہ کے فضل سے ستر سال گزار دیے. الحمداللہ
.ہم رکے نہیں
پاکستان جب بنا تب کہا گیا تھا کہ ایک سال نہیں چل پائے لیکن ہم رکے نہیں, 1965 کی جنگ میں اپنے سے دس گناہ بڑی فوج کے مقابلے میں بھرپور دفاع کرنے میں کامیاب ہوئے 1971 میں ہمیں چوٹ لگی لیکن کوئی بات نہیں قوموں کو چوٹیں لگتی ہے. ضیاء کے دور میں جب امریکہ اور اسرائیل مل کر پاکستان کا ایٹمی پلانٹ تباہ کرنا چاہتے تھے ہم نے ایسی حکمت عملی تیار کی گئی کہ کسی کی جرت نہ ہوئی پاکستان پر حملہ کر سکے.
.پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے
دنیا پاکستان کو کمزور سمجھتی تھی لیکن ہم نے سوویت یونین سے ٹکر لی توڑ کے رکھ دیا 15 ملک آزاد کروائے. دنیا میں اس وقت صرف نو ممالک ایٹمی قوت ہیں اور پاکستان جن میں سے ایک ہے تمام عالمی طاقتوں کے دبائو کے باوجود ہم نے 28 مئی کو ایٹمی دھماکے کیے اور ساتویں ایٹمی قوت بن کر ابھرے اسلامی ممالک میں صرف پاکستان ایٹمی قوت ہے. اگر آج اسرائیل,, عمان لبنان سیریا پر قبضہ کر کے ایران تک نہیں پہنچا تو صرف پاکستان کے ایٹمی بم کی وجہ سے. عرب کے تمام امیر ترین ممالک جن میں سونا چاندی اور پٹرول کے ذخائر ہیں آج اسرائیل سے ڈبے نظر آتے ہیں لیکن ایک واحد ملک جو آج بھی اسرائیل کے خلاف کھڑا ہے وہ صرف پاکستان ہے.
.پاک فوج پاکستان کی بقاء کی ضامن
اگر آج انڈیا,, نیپال بھوٹان بنگلہ دیش پر قبضہ کر کے تھائی لینڈ اور ملائیشیا تک نہیں پہنچا تو صرف پاکستان کی وجہ سے. اپنے سے 5 گنا پڑی فوج سے مقابلہ ہے اور کہا جاتا ہے پاکستان کا آدھا بجٹ فوج لے جاتی ہے, اور پاکستان ڈیفنس پر بہت خرچ کرتا ہے کیوں نہ خرچ کرے اپنا دفاع نہیں کرنا ؟؟؟ کیا آپ چاہیں گے کہ پاکستان کا بھی عراق افغانستان لیبیا صومالیہ والا حال ہو؟؟؟؟,
دنیا میں جن مسلم ممالک کی فوج نہیں وہ یاتو امریکہ کی بتائی ہوئی راہ پر ہیں یا تباہی کا شکار ہیں اور پھر اللہ پاک نے قرآن میں بھی فرمایا ہے,
“(اے مسلمانو!) تم جس قدر استطاعت رکھتے ہو ان (کفار) کے لئے قوت و طاقت اور بندھے ہوئے گھوڑے تیار رکھو۔ تاکہ تم اس (جنگی تیاری) سے خدا کے دشمن اور اپنے دشمن کو خوفزدہ کر سکو,,
.پاکستان کو چھوٹا مت سمجھئے
لہذا پاکستان کو چھوٹا مت سمجھئے مانا کہ پاکستان میں غربت بے روزگاری کرپشن جیسے بڑے مسائل ہیں. لیکن “وجود اہمیت رکھتا ہے مسائل نہیں”. ہم نے الحمداللہ آزادی حاصل کر لی, ایٹمی قوت بن گئے, جے ایف تھنڈر ہم بنا رہے ہیں, میزائل ہم بنا رہے ہیں, دنیا کی بہترین فوج ہمارے پاس ہیں دنیا کی بہترین ایجنسی ہماری پاس ہے. دشمن پاکستان کے حساس اداروں کی تعریف کرتا ہے…
دنیا میں سب سے زیادہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عشق کرنے والے ہم لوگ ہیں , دنیا میں سب سے زیادہ دینی علم رکھنے والے ہم لوگ ہیں, دنیا میں سب سے زیادہ خیرات دینے والے ہم لوگ ہیں, پاکستان کو اولیاء کی سر زمین کیا جاتا ہے, داتا صاحب, عبداللہ شاہ غازی, لال شہباز قلند جیسے بزرگ یہاں دفن ہیں,
لہذا مسائل کی کوئی اہمیت نہیں اگر وجود باقی ہے تو ان شاءاللہ مسائل بھی ختم ہونگے ترقی بھی ہوجائے گی.
اگر کوئی پاکستان پر تنقید کرتا ہے تو پہلے یہ دیکھیں اس کی اپنی حیثیت کیا ہے اگر وہ برطانوی یا امریکی شہری ہے تو وہ تنقید کر سکتا ہے کیونکہ وہاں کے حالات ہم سے بہت بہتر ہیں لیکن اگر اس کا تعلق آس پاس سے ہے تو اسے کہیے کہ جاؤ اپنے علاقے کی ترقی کے لئے کوئی کام کرو اور جب تمہارا علاقہ اس قابل ہو جائے پھر پاکستان کے بارے میں بات کرنا..
پاکستان ہمیشہ رہنے کے لیے بنا ہے اور رہتی دنیا تک قائم رہے گا ان شاءاللہ
پاکستان زندہ باد

About the author

mbmquote

I'm Muhammad Bilal Malik a Patriotic Pakistani, I'm Content Writer, Web designer and Vlogger. The Purpose of creating this blog is to promote tourism, to show the beauty of our homeland and also engage our viewers by discussing about Islamic History about Pakistan, Pakistani culture, History, Social issue and Politics, I want to spread Patriotism.

View all posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *